مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ . باب: اس گھڑی کا بیان جو جمعہ کے دن میں ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3013
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَبِيهَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَمَرْجَانَةُ لَمْ تُدْرِكْ فَاطِمَةَ وَهِيَ مَجْهُولَةٌ وَفِيهِ مَجَاهِيلُ غَيْرُهَا . ¤محمد محی الدین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ہوتی ہے ، جس میں کوئی مسلمان بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی بھلائی مانگے اللہ تعالیٰ وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے مرجانہ نامی راوی خاتون نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے مرجانہ مجہول عورت ہے ، اس روایت کی سند میں اس عورت کے علاوہ دیگر مجہول راوی بھی پائے جاتے ہیں ۔