مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ . باب: اس گھڑی کا بیان جو جمعہ کے دن میں ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3012
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ابْتَغُوا السَّاعَةَ الَّتِي تُرْجَى فِي الْجُمُعَةِ مَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى غَيْبُوبَةِ الشَّمْسِ وَهِيَ قَدْرُ هَذَا - يَعْنِي : قَبْضَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَهُوَ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ دُونَ قَوْلِهِ : "وَهِيَ قَدْرُ هَذَا " . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جمعہ کے دن میں جس گھڑی کی تلاش ہوتی ہے ، اسے عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک کے درمیانی وقت میں تلاش کرو اور وہ اتنی ہوتی ہے “ ۔ راوی کہتے ہیں : یعنی مٹھی بھر ہوتی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ، اس کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” وہ اس قدر ہوتی ہے “ ۔