حدیث نمبر: 3011
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو بھی مسلمان اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے جو بھی بھلائی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ وہ اسے عطا کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے تمام رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3011
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔