مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ . باب: سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2945
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ : فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فَصَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَصَلَّاهَا بِالْمَدِينَةِ مَا شَاءَ اللَّهُ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ وَتُرِكَتِ الصَّلَاةُ فِي السَّفَرِ عَلَى حَالِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نماز دو دو رکعات فرض قرار دی گئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں یہ اسی طرح ادا کی یہاں تک کہ جب آپ مدینہ منورہ تشریف لائے تو جتنے عرصے تک اللہ تعالیٰ کو منظور تھا آپ نے مدینہ میں بھی یہ نمازی اسی طرح ادا کی پھر حضر کی نماز میں دو رکعات کا اضافہ ہو گیا اور سفر کی نماز کو اس کی حالت پر رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے ، اور وہ متروک ہے ۔