حدیث نمبر: 2946
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، كُلُّهُمْ صَلَّى مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهَا رَكْعَتَيْنِ فِي الْمَسِيرِ وَالْمُقَامِ بِمَكَّةَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر کے ساتھ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیا ہے یہ سب حضرات جب مدینہ منورہ سے نکلتے تھے تو اس وقت سے لے کر وہاں واپس آنے تک سفر کے دوران دو رکعات ادا کرتے تھے ، اور مکہ میں قیام کے دوران بھی ( دو رکعات ادا کرتے تھے )
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعالی کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2946
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔