مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ . باب: سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2943
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ أَنَّ فَتًى مِنْ أَسْلَمَ سَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : مَا سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا ذِكْرَ الْمَغْرِبِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤محمد محی الدین
ابونضرہ بیان کرتے ہیں : اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے جواب دیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفر کرتے تھے تو صرف دو رکعات ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے - ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے مغرب کی نماز کا ذکر نہیں کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔