مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ . باب: سفر کی نماز
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ سَافَرَ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ وَحِينَ أَقَامَ أَرْبَعًا قَالَ : وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَمَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا كَمَنْ صَلَّى فِي الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ . ¤ قَالَ : وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَمْ تُقْصَرِ الصَّلَاةُ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً حَيْثُ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّى النَّاسُ رَكْعَةً رَكْعَةً . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ الْعَقِيلِيُّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : لَا يُحْتَجُّ بِهِ ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تھے تو دو ، دو رکعات ادا کرتے تھے ، اور جب مقیم ہوتے تھے تو چار رکعات ادا کرتے تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جو شخص سفر کے دوران چار رکعات ادا کرتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے ، جو حضر کے دوران دو رکعات ادا کرتا ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : نماز صرف ایک مرتبہ قصر کی گئی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کی تھیں اور لوگوں نے ایک ایک رکعت ادا کی تھی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن علی عقیلی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔