حدیث نمبر: 2941
وَعَنْ خَلَفِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : انْطُلِقَ بِنَا إِلَى الشَّامِ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ وَنَحْنُ أَرْبَعُونَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ لِيَفْرِضَ لَنَا ، فَلَمَّا رَجَعَ وَكُنَّا بِفَجِّ النَّاقَةِ صَلَّى بِنَا الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ دَخَلَ فُسْطَاطَهُ وَقَامَ الْقَوْمُ يُضِيفُونَ إِلَى رَكْعَتَيْهِمْ رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ فَقَالَ : قَبَّحَ اللَّهُ الْوُجُوهَ فَوَاللَّهِ مَا أَصَابَتِ السُّنَّةَ وَلَا قَبِلَتِ الرُّخْصَةَ ، فَأَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ قَوْمًا يَتَعَمَّقُونَ فِي الدِّينِ يَمْرُقُونَ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَخَلَفُ بْنُ حَفْصٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤
محمد محی الدین

خلف بن حفص نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کیا ہے ۔ ہمیں شام میں عبدالملک کے پاس لے جایا گیا ہم انصار سے تعلق رکھنے والے چالیس افراد تھے اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ ہمارے لئے کوئی حصہ مقرر کرے جب وہ واپس آئے اور ہم لوگ فج ناقہ کے مقام پر موجود تھے تو انہوں نے ہمیں ظہر کی نماز میں دو رکعات پڑھائیں پھر وہ اپنے خیمے میں چلے گئے لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی دو رکعات کے ساتھ مزید دو رکعات شامل کر لیں تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ تعالی ان لوگوں کے چہرے کو قبیح کرے اللہ کی قسم انہوں نے نہ تو سنت کی پیروی کی ہے ، اور نہ ہی رخصت کو قبول کیا ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” کچھ لوگ دین میں شدت اختیار کریں گے اور وہ دین سے یوں نکل جائیں گے جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے خلف بن حفص کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2941
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف