مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ . باب: سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2940
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْخَوْفِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا وَصَلَّيْتُ مَعَهُ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا نَعْلَمُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ قُلْتُ : وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز خوف میں دو رکعات ادا کی ہیں البتہ مغرب کی نماز کی تین رکعت ادا کی ہیں میں نے سفر کے دوران آپ کے ساتھ دو رکعات ادا کی ہیں ، البتہ مغرب کی نماز میں تین رکعت ادا کی ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منقول ہونے کے اعتبار سے ہم اس روایت سے صرف اس سند کے حوالے سے واقف ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔