حدیث نمبر: 2939
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّهُمَا قَالَا : سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ هِيَ تَمَامٌ ، وَالْوِتْرُ فِي السَّفَرِ سُنَّةٌ . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر کے بارے میں یہ بات منقول ہے : یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں : کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران نماز کی دو رکعات مقرر کی ہیں ، اور یہ مکمل ہیں ، اور سفر کے دوران وتر ادا کرنا سنت ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ، جسے شعبہ اور ثوری نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، جب کہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2939
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف، جابر الجعفی جمہور کے نزدیک ضعیف ہونے کی وجہ سے سند ضعیف ہے۔