مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں سہو ہو جانا
حدیث نمبر: 2925
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدَيِّ قَالَ : خَرَجَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ وَأَصْحَابُهُ مِنْ مَكَّةَ فَصَلَّى بِهِمُ الْمَغْرِبَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِثَلَاثِ آيَاتٍ مِنَ النِّسَاءِ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ وَسَلَّمَ يَذْكُرُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوموسیٰ اشعری اور ان کے ساتھی مکہ سے نکلے سیدنا ابوموسیٰ نے انہیں مغرب کی نماز میں دو رکعات پڑھا کر سلام پھیر دیا پھر وہ کھڑے ہوئے انہوں نے سورت نساء کی تین آیات کی تلاوت کی پھر رکوع میں گئے اور سجدہ کیا اور سلام پھیر دیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کی ( کہ اس طرح کی صورت حال میں ایسا کرنا چاہیے )
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔