حدیث نمبر: 2924
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : شَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّهْوَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ : " إِذَا صَلَّيْتَ فَرَأَيْتَ أَنَّكَ قَدْ أَتْمَمْتَ صَلَاتَكَ وَأَنْتَ فِي شَكٍّ فَتَشَهَّدِي وَانْصَرِفِي ثُمَّ اسْجُدِي سَجْدَتَيْنِ وَأَنْتِ قَاعِدَةٌ ثُمَّ تَشَهَّدِي بَيْنَهُمَا وَانْصَرِفِي " . ¤ قُلْتُ : هَكَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ فَلَا أَدْرِي أَهْوَ هَكَذَا فِي الْأَصْلِ أَوِ النُّسْخَةُ سَقِيمَةٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ نُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں سو کی شکایت کی تو آپ نے ارشاد فرمایا : جب تم نماز ادا کرو اور یہ سمجھو کہ تم نے اپنی نماز مکمل کر لی ہے ، اور تم شک کی حالت میں ہو ، تو تم تشہد میں نماز ختم کرنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ کر لو جب کہ تم بیٹھی ہوئی ہو اور پھر دوبارہ تشہد پڑھو اور پھر نماز ختم کر دو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) امام طبرانی نے
یہ روایت معجم اوسط میں اسی طرح نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے مجھے نہیں معلوم کہ اصل کتاب میں بھی
یہ روایت اسی طرح ہے یا نسخے میں کوئی خامی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے ، اور متروک الحدیث ہے ، اس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2924
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ موضوع