حدیث نمبر: 2915
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِهِمْ صَلَاةَ الْعَصْرِ أَوِ الظُّهْرِ فَقَامَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَسَبَّحُوا لَهُ فَمَضَى فِي صَلَاتِهِ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات نقل کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کو عصر یا شاید ظہر کی نماز پڑھائی تو آپ دو رکعات کے بعد ( تشہد میں بیٹھنے کی بجائے ) کھڑے ہو گئے لوگوں نے آپ کو سبحان اللہ کہا: لیکن آپ نے نماز جاری رکھی جب آپ نے نماز مکمل کی تو دو مرتبہ سجدہ کر کے سلام پھیر دیا
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2915
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔