مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں سہو ہو جانا
حدیث نمبر: 2914
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفْتِنَا فِي رِجْلٍ سَهَا فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى قَالَ : " لَا يَنْصَرِفُ ثُمَّ يَقُومُ فِي صَلَاتِهِ حَتَّى يَعْلَمَ كَمْ صَلَّى فَإِنَّمَا ذَلِكَ الْوَسْوَاسُ يَعْرِضُ فَيُسْهِيهِ عَنْ صَلَاتِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ . ¤محمد محی الدین
سیده میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمیں ایسے شخص کے بارے میں حکم بیان کیجئے جو نماز میں بھول کا شکار ہو جاتا ہے ، اور اسے یہ پتہ نہیں چلتا کہ اس نے کتنی نماز ادا کی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ نماز ختم نہیں کرے گا وہ نماز میں قیام کرے گا یہاں تک کہ اسے یہ پتہ چل جائے اس نے کتنی نماز ادا کی ہے کیونکہ یہ وسوسے درپیش ہوتے رہتے ہیں ، اور آدمی کو اس کے نماز کے حوالے سے غافل کر دیتے ہیں“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں مجہول راوی ہیں ۔