مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا . باب: نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
وَعَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ : جَلَسْنَا إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى فَقَالَ : أَلَا أُرِيكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : فَقُلْنَا : بَلَى فَقَامَ فَكَبَّرَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ ، ثُمَّ رَفَعَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ ، ثُمَّ سَجَدَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ ، ثُمَّ رَفَعَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ ، ثُمَّ سَجَدَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ ، ثُمَّ رَفَعَ فَصَنَعَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ كَمَا صَنَعَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى ، ثُمَّ قَالَ : هَكَذَا صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ابن قاسم بیان کرتے ہیں : ہم سیدنا عبدالرحمن بن ابزی کے پاس بیٹھے تو انہوں نے فرمایا : کیا میں تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ( ادا کر کے ) نہ دکھاؤں راوی کہتے ہیں : ہم نے کہا: جی ہاں ! تو وہ کھڑے ہوئے انہوں نے تکبیر کہی پھر انہوں نے قرآءت کی پھر وہ رکوع میں گئے تو انہوں نے دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھ لئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ اٹھے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ سجدے میں گئے ، یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر انہوں نے سر اٹھایا یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ سجدے میں گئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ اٹھے اور انہوں نے دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کی جس طرح پہلی رکعت میں کیا تھا پھر انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اس طرح ہوتی تھی
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔