حدیث نمبر: 2792
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الصَّلَاةِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خَلِّلْ أَصَابِعَ يَدَيْكَ وَرِجْلَيْكَ " - يَعْنِي إِسْبَاغَ الْوُضُوءِ وَكَانَ فِيمَا قَالَ لَهُ : " إِذَا رَكَعْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ حَتَّى تَطْمَئِنَّ - أَوْ يَطْمَئِنَّا - وَإِذَا سَجَدْتَ فَأَمْكِنْ جَبْهَتَكَ مِنَ الْأَرْضِ حَتَّى تَجِدَ حَجْمَ الْأَرْضِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ التَّخْلِيلَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز سے متعلق کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلال کرو راوی کہتے ہیں : یعنی اس سے مراد یہ ہے کہ اچھی طرح وضو کرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جو فرمایا تھا اس میں یہ بات بھی تھی کہ جب تم رکوع میں جاؤ تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھو یہاں تک کہ تم اطمینان کی حالت میں آ جاؤ ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) اور جب تم سجدے میں جاؤ تو اپنی پیشانی کو زمین پر جما کر رکھو یہاں تک کہ تمہیں زمین کی سختی محسوس ہو “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی نے اس روایت میں سے خلال کرنے والا حصہ نقل کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2792
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف