مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ مَا يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ . باب: ( آدمی ) رکوع اور سجدے میں کیا پڑھے گا ؟
حدیث نمبر: 2774
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّهَا فَقَدَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَضْجَعِهِ فَلَمَسَتْهُ بِيَدِهَا فَوَقَعَتْ عَلَيْهِ وَهُوَ سَاجِدٌ وَهُوَ يَقُولُ : " رَبِّ أَعْطِ نَفْسِي ، تَقْوَاهَا زَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا ، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر غیر موجود پایا تو اپنے ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر آیا تو آپ اس وقت سجدے کی حالت میں تھے ، اور یہ کہہ رہے تھے : ” اے میرے پروردگارا ! تو میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر دے اور اسے پاک کر دے بے شک تو سب سے بہتر ہے ، جو اس کو پاک کرے تو اس کا ولی ہے ، اور اس کا آقا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔