مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ . باب: فجر کی نماز میں قرأت
حدیث نمبر: 2718
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْفَجْرِ فِي سَفَرٍ فَقَرَأَ : ( قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) وَ ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) ثُمَّ قَالَ : " قَرَأْتُ بِكُمْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ، رُبُعَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران فجر کی نماز پڑھاتے ہوئے اس میں سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے تمہارے لئے ایک تہائی قرآن اور ایک چوتھائی قرآن کی تلاوت کی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن ابوجعفر ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔