مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ مَا جَاءَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ . باب: رکوع اور سجود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 2719
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَسْوَأُ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ ؟ قَالَ : " لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا ، أَوْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَلَا فِي السُّجُودِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” لوگوں میں سب سے برا چور وہ ہے ، جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ اپنی نماز کی چوری کیسے کرتا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ اس کے رکوع اور سجود کو مکمل ادا نہیں کرتا ہے ( راوی کو شک یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) وہ رکوع میں پشت کو سیدھا نہیں کرتا ہے ، اور سجود میں بھی نہیں کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔