مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ . باب: فجر کی نماز میں قرأت
حدیث نمبر: 2713
وَعَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بِسُورَةِ الرُّومِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقِيلَ فِيهِ : إِنَّهُ كَثِيرُ الْخَطَأِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اغرمزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں سورت روم کی تلاوت کی تھی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے ، اور وہ ” ثقہ “ ہے ، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے وہ بکثرت غلطی کرتا ہے ۔