مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ . باب: فجر کی نماز میں قرأت
حدیث نمبر: 2712
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِالْوَاقِعَةِ وَنَحْوِهَا مِنَ السُّوَرِ . ¤ رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ يس رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرِجَالُ الْوَاقِعَةِ فِيهِمْ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ قَالَ بَعْضُهُمْ : لِأَنَّهُ كَانَ مَحْدُودًا وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ان کے حوالے سے ایک روایت میں یہ بات منقول ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں سورۃ واقعہ اور اس جیسی دوسری سورتیں پڑھتے تھے یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں سورہ یسین والی روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، اور سورہ واقعہ والی روایت میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کاسب ہے ، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے بعض حضرات نے یہ کہا: ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر حد جاری ہوئی تھی ابن حبان نے اس راوی کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔