حدیث نمبر: 2714
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَيْبَرَ وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ يَؤُمُّ النَّاسَ ، فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأَوْلَى بِسُورَةِ مَرْيَمَ وَفِي الثَّانِيَةِ : وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ أَحْسَبُهُ قَالَ : فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں مدینہ منورہ آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں موجود تھے بنوغفار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ( مدینہ منورہ میں ) لوگوں کی امامت کرتے تھے انہوں نے پہلی رکعت میں سورت مریم کی اور دوسری رکعت میں سورت ویل للمطففین کی تلاوت کی راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں ” فجر کی نماز میں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2714
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔