حدیث نمبر: 2699
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَوْ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ بِالْأَعْرَافِ فَرَّقَهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ - وَحَدِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : فَرَّقَهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ - وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوایوب انصاری یا شاید سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں سورت اعراف کی تلاوت کی تو آپ نے اسے دونوں رکعات میں تلاوت کیا
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے سیدنا زید بن ثابت کی نقل کردہ حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں ” آپ نے اسے دونوں رکعات میں تلاوت کیا “ امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2699
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔