مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ النَّهَارِ . باب: اس شخص کا بیان جو دن کی کسی نماز میں بلند آواز میں تلاوت کرتا ہے
حدیث نمبر: 2698
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَا هُنَا قَوْمًا يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ النَّهَارِ ؟ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَفَلَا تَرْمُونَهُمْ بِالْبَعْرِ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جو دن کی نماز میں بلند آواز میں تلاوت کرتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا کیا تم لوگوں نے انہیں مینگنیاں نہیں ماریں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے ، اور وہ متروک ہے ۔