مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ . باب: ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت
حدیث نمبر: 2685
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ : سَجَدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الظُّهْرِ فَظَنَنَّا أَنَّهُ قَرَأَ تَنْزِيلَ السَّجْدَةِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز ادا کی تو ہم نے یہ گمان کیا کہ آپ نے اس میں سورت تنزیل السجدہ کی تلاوت کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے ، اور وہ منکرالحدیث ہے ۔