حدیث نمبر: 2638
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَخْرُجْ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى أُعَلِّمَكَ آيَةً مِنْ سُورَةٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي غَيْرَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ " فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَلَغَ أُسْكُفَّةَ الْبَابِ قَالَ : " بِأَيِّ شَيْءٍ تَسْتَفْتِحُ صَلَاتَكَ وَقِرَاءَتَكَ ؟ " قُلْتُ : بِبَسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَقَالَ : " هِيَ هِيَ " ثُمَّ أَخْرَجَ رِجْلَهُ الْأَخِرَيْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تم مسجد سے باہر نہ جانا جب تک میں تمہیں ایک سورت کی ایک آیت کی تعلیم نہیں دے دیتا جو مجھ سے پہلے سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے علاوہ اور کسی پر نازل نہیں ہوئی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلنے لگے ، یہاں تک کہ آپ دروازے کی چوکھٹ پر پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اپنی تلاوت کا آغاز کس چیز کے ذریعے کرتے ہو میں نے عرض کی : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہی ہے یہی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرا پاؤں بھی باہر نکال لیا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوالمخارق ہے ، اور وہ اپنے حافظے کی خرابی کی وجہ سے ضعیف ہے ، اس کی سند میں ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2638
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف