حدیث نمبر: 2637
وَعَنْ نَافِعٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ يَبْدَأُ بِبَسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فِي أُمِّ الْقُرْآنِ وَفِي السُّورَةِ الَّتِي تَلِيهَا وَيَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین

نافع بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز کا آغاز کرتے تھے تو سورت فاتحہ سے پہلے بسم اللہ الرَّحْمنِ الرحیم پڑھتے تھے ، اور اس کے بعد والی سورت سے پہلے بھی بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ پڑھتے تھے ، اور یہ بات ذکر کرتے تھے کہ انہوں نے یہ چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر العمری ہے ، اور وہ انتہائی ” ضعیف “ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2637
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً