مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ . باب: بسم اللہ الرحمن الرحیم کا بیان
حدیث نمبر: 2627
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ أَوِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ؟ قَالَ : إِنَّكَ لَتَسْأَلُنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سعید بن یزید بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( بلند آواز سے تلاوت کا آغاز ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر کرتے تھے ؟ یا الحمدللہ پڑھ کر کرتے تھے ؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم نے مجھ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے کہ تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔