مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ . باب: بسم اللہ الرحمن الرحیم کا بیان
حدیث نمبر: 2626
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْجَهْرِ بِبَسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَقَالَ : كُنَّا نَقُولُ هِيَ قِرَاءَةُ الْأَعْرَابِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے ( نماز کے دوران تلاوت کرتے ہوئے ) بلند آواز میں بسم الله الرحمنِ الرَّحِیمِ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا : ہم یہ سمجھے تھے کہ یہ دیہاتیوں کا تلاوت کا طریقہ ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے وہ ” ثقہ “ ہے ، لیکن تدلیس کرنے والا ہے ، اس نے یہ روایت عنعنہ کے ساتھ نقل کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔