حدیث نمبر: 2605
وَعَنْ رَفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ : أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ فَصَلَّى فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعِيدَ فَأَعَادَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَلَوْتُ بَعْدُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّهُ لَا تَتِمُّ صَلَاةٌ لِأَحَدٍ مِنَ النَّاسِ حَتَّى يَتَوَضَّأَ ، فَيَضَعَ الْوُضُوءَ مَوَاضِعَهُ ثُمَّ يَقُولُ : اللَّهُ أَكْبَرُ " . ¤ قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ فِي السُّنَنِ الْأَرْبَعَةِ غَيْرَ قَوْلِهِ : اللَّهُ أَكْبَرُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص مسجد میں داخل ہوا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تشریف فرما تھے اس نے نماز ادا کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ نماز کو دہرائے اس نے دو یا شاید تین مرتبہ نماز کو دہرایا پھر اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے کوئی کوتاہی نہیں کی ہے ( یعنی میں صرف اسی طرح نماز پڑھ سکتا ہوں ) ایسا اس نے دو یا شاید تین مرتبہ کے بعد کہا: ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کسی بھی شخص کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ وضو نہیں کر لیتا وہہ وضو کو صیح طریقے سے کرے گا ، پھر وہ اللہ اکبر کہے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو چاروں ” سنن “ میں منقول ہے ، تاہم اس میں اللہ اکبر کے الفاظ نہیں ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2605
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح