مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ وَضْعِ الْيَدِ عَلَى الْأُخْرَى . باب: ایک ہاتھ دوسرے پر رکھنا
حدیث نمبر: 2606
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ غُطَيْفٍ - أَوْ غُطَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ - قَالَ : مَا نَسِيتُ مِنَ الْأَشْيَاءِ لَمْ أَنْسَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعًا يَمِينَهُ عَلَى شِمَالِهِ فِي الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حارث بن غطیف رضی اللہ عنہ ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) سیدنا غطیف بن حارث بیان کرتے ہیں : کچھ چیزیں ایسی ہیں جو میں نہیں بھولا ہوں اور میں یہ نہیں بھولا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے دوران اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔