مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ تَحْرِيمِ الصَّلَاةِ وَتَحْلِيلِهَا . باب: نماز کو شروع کرنا اور اسے ختم کرنا
حدیث نمبر: 2604
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : تَحْرِيمُ الصَّلَاةِ التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ ، وَإِذَا سَلَّمْتَ فَعَجَّلَتْ بِكَ حَاجَةٌ فَانْطَلِقْ قَبْلَ أَنْ تُقْبِلَ بِوَجْهِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نماز کا آغاز تکبیر کے ذریعے ہوتا ہے ، اور یہ سلام پھیر کر ختم ہوتی ہے ، جب تم سلام پھیر لو اور تمہیں کسی کام کے سلسلے میں جلدی ہو ، تو تم سامنے کی طرف رُخ کیے بغیر اٹھ کر چلے جاؤ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔