عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ لِلَّهِ مَلَكًا لَوْ قِيلَ لَهُ : الْتَقِمِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ بِلُقْمَةٍ ، لَفَعَلَ ، تَسْبِيحُهُ : سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ وَهْبُ بْنُ رِزْقٍ . قُلْتُ : وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ لَهُ تَرْجَمَةً . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ایسا ہے کہ اگر اُسے یہ کہا: جائے : کہ تم ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو ایک لقمے کے طور پر نگل جاؤ ! تو وہ ایسا کر لے گا ، اُس کی تسبیح کے کلمات یہ ہیں : ” تو ہر عیب سے پاک ہے ، تو جہاں کہیں بھی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : وہب بن رزق نامی راوی اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے ، ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس راوی کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔