حدیث نمبر: 253
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، هَلِ احْتَجَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْ خَلْقِهِ بِشَيْءٍ غَيْرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمَلَائِكَةِ الَّذِينَ حَوْلَ الْعَرْشِ سَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نَارٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ظُلْمَةٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ الْإِسْتَبْرَقِ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ السُّنْدُسِ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَبْيَضَ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَحْمَرَ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَصْفَرَ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَخْضَرَ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ضِيَاءٍ اسْتَضَاءَهَا مِنْ ضَوْءِ النَّارِ وَالنُّورِ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ثَلْجٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ مَاءٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ غَمَامٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ بَرَدٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ عَظَمَةِ اللَّهِ الَّتِي لَا تُوصَفُ " قَالَ : فَأَخْبِرْنِي عَنِ الْمَلَكِ الَّذِي يَلِيهِ ؟ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَصْدَقْتُ فِيمَا أَخْبَرْتُكَ يَا يَهُودِيُّ ؟ " قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : " فَإِنَّ الْمَلَكَ الَّذِي يَلِيهِ إِسْرَافِيلُ ، ثُمَّ جِبْرِيلُ ، ثُمَّ مِيكَائِيلُ ، ثُمَّ مَلَكُ الْمَوْتِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ إِدْرِيسَ ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ : كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اسے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! کیا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق سے آسمانوں اور زمین کے علاوہ ، کسی اور چیز کے ذریعے بھی حجاب کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : جی ہاں ! اُس کی ذات اور اس کے اردگرد موجود فرشتوں کے درمیان نور کے 70 حجاب ہیں آگ کے 70 حجاب ہیں ، ظلمت کے 70 حجاب ہیں ، استبرق کے رفرف کے 70 حجاب ہیں ، سندس کے رفرف کے 70 حجاب ہیں ۔ سفید قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں ، سرخ قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں ، زرد قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں ، سبز قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں ، روشنی کے 70 حجاب ہیں ، جس سے آگ اور نور دونوں روشنی حاصل کرتے ہیں ، برف کے 70 حجاب ہیں ، پانی کے 70 حجاب ہیں ، بادل کے 70 حجاب ہیں ، اولوں کے 70 حجاب ہیں ، اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کے 70 حجاب ہیں ، جن کی صفت بیان نہیں کی جا سکتی ہے ، اس شخص نے کہا: آپ مجھے اس فرشتے کے بارے میں بتائیے ! جو اُس کے قریب ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسے یہودی ! میں نے تمہیں جو بیان کیا ہے ، کیا میں نے سچ کہا: ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کے سب سے زیادہ قریب اسرافیل ہے ، پھر جبرائیل ہے ، پھر میکائیل ہے اور پھر ملک الموت ( یعنی عزرائیل ) ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن ادریس ہے ، جسے امام أحمد نے جھوٹا قرار دیا ہے اور ابن حبان کہتے ہیں : یہ حدیث ایجاد کرتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 253
درجۂ حدیث محدثین: إسناده موضوع
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8942»