مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عَظَمَةِ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - . باب: اللہ تعالیٰ کی عظمت کا بیان’ وہ ہر عیب سے پاک ہے اور بلند و برتر ہے۔
حدیث نمبر: 252
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دُونَ اللَّهِ سَبْعُونَ أَلْفَ حِجَابٍ مِنْ نُورٍ وَظُلْمَةٍ ، مَا تَسْمَعُ نَفْسٌ شَيْئًا مِنْ حِسِّ تِلْكَ الْحُجُبِ إِلَّا زَهَقَتْ نَفْسُهَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَسَهْلٍ أَيْضًا ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ لَا يُحْتَجُّ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالیٰ کی ذات سے پہلے نور اور ظلمت کے ستر ہزار حجاب ہیں ، جو بھی شخص ان حجابوں میں سے کسی کی آہٹ بھی سنے گا ، اُس کی جان رخصت ہو جائے گی “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں ، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہی نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے ، جس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے ۔