حدیث نمبر: 2489
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصَلِّي وَهُوَ يَجِدُ مِنَ الْأَذَى شَيْئًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ : أَبُو مَعْشَرٍ السِّنْدِيُّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ قَوْمٌ كَثِيرُونَ وَوَثَّقَهُ آخَرُونَ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ بَعْضُهَا فِي بَابِ الْإِمَامِ يَذْكُرُ أَنَّهُ مُحَدِّثٌ وَبَعْضُهَا فِي الطَّهَارَةِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا نہیں کرتے تھے جب آپ کو اذیٰ ( یعنی پیشاب یا پاخانہ ) میں سے کوئی چیز محسوس ہو رہی ہوتی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر سندی ہے ، جسے بہت سے لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے ، اور دوسرے لوگوں نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے میں یہ کہتا ہوں : اس بارے میں کچھ احادیث اس سے پہلے گزر چکی ہیں جن میں یہ ذکر ہوا ہے کہ جب امام کو یہ بات یاد آئے کہ وہ بے وضو ہے ، اسی طرح کچھ روایات طہارت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2489
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف