حدیث نمبر: 2490
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَشْهَدُ الصَّلَاةَ حَاقِنًا حَتَّى يَتَخَفَّفَ " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الِاسْتِئْذَانِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَدْ رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَا ، وَفِيهِمَا ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَخُصَّ الْإِمَامُ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں تو وہ ایسی حالت میں نماز میں شریک نہ ہو کہ وہ پیشاب یا پاخانہ کو روکے ہوئے ہو جب تک وہ اس حوالے سے ہلکا پھلکا نہیں ہو جاتا “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ پوری روایت اجازت مانگنے کے متعلق باب میں آئے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر نقل کی ہے امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے ، اور ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ان دونوں کو ثقہ بھی قرار دیا گیا لیکن ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے ایک حدیث گزر چکی ہے ، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے وہ اس باب میں ہے ، جس میں اس بات کی ممانعت ہے کہ امام اپنی ذات کو دعا کے لئے مخصوص کرے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2490
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف۔