مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ الْحَاقِنِ . باب: ایسے شخص کا نماز ادا کرنا جس نے پیشاب یا پاخانہ کو روکا ہوا ہو
حدیث نمبر: 2488
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدُكُمْ وَهُوَ يَجِدُ مِنَ الْأَذَى شَيْئًا - يَعْنِي الْغَائِطَ وَالْبَوْلَ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” کوئی شخص ایسی حالت میں نماز ہرگز ادا نہ کرے کہ وہ گندگی میں سے کوئی چیز محسوس کر رہا ہو ( راوی کہتے ہیں : یعنی اسے پاخانہ یا پیشاب آ رہا ہو ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔