مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُدْرِكُ مَعَ الْإِمَامِ وَمَا فَاتَهُ . باب: اس شخص کا بیان جو امام کے ساتھ کچھ نماز پا لیتا ہے ، اور کچھ نماز فوت ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 2400
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : فِي الَّذِي يَفُوتُهُ بَعْضُ الصَّلَاةِ مَعَ الْإِمَامِ قَالَ : يَجْعَلُ مَا يُدْرِكُ مَعَ الْإِمَامِ آخِرَ صَلَاتِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں : جس کی نماز کا کچھ حصہ امام کی اقتداء میں فوت ہو جاتا ہے وہ فرماتے ہیں : امام کے ساتھ جو نماز اس نے پائی تھی اسے وہ اپنی نماز کا آخری حصہ بنائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔