مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْإِمَامِ يُسِيءُ الصَّلَاةَ . باب: ایسے امام کا بیان جو اچھے طریقے سے نماز نہ پڑھائے
حدیث نمبر: 2346
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّهُ كَانَ يُخَالِفُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ فِي صَلَاتِهِ فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ : مَا يَحْمِلُكَ عَلَى هَذَا ؟ قَالَ : إِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي صَلَاةً إِنْ وَافَقْتَهُ وَافَقْتُكَ ، وَإِنْ خَالَفْتَهُ صَلَّيْتُ وَانْقَلَبْتُ إِلَى أَهْلِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ مروان بن حکم کی اقتداء میں نماز ادا کرنے کے لئے آیا کرتے تھے مروان نے ان سے دریافت کیا : آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ انہوں نے بتایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اگر تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرو گے ، تو میں بھی تمہاری موافقت کروں گا ، اور اگر تم ان کے ( طریقے کے ) برخلاف نماز ادا کرو گے ، تو میں نماز ادا کر کے اپنے گھر واپس چلا جاؤں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔