حدیث نمبر: 2345
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ كَانَ يُخَالِفُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : مَا يَحْمِلُكُ عَلَى هَذَا ؟ فَقَالَ : إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي صَلَاةً مَتَى تُوَافِقُهَا أُصَلِّي مَعَكَ، وَمَتَى تُخَالِفُهَا أُصَلِّي وَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ عمر بن عبدالعزیز کے پاس آیا کرتے تھے ۔ عمر بن عبدالعزیز نے ان سے کہا: آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ کس طرح نماز ادا کرتے تھے ؟ تو جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق نماز ادا کرتے ہو ، تو میں تمہاری اقتداء میں نماز ادا کر لیتا ہوں ، اور جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے برخلاف نماز ادا کرتے ہو ، تو میں نماز ادا کر کے اپنے گھر واپس چلا جاتا ہوں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2345
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «مسند احمد بن حںبل ، مسند انس بن مالك رضى الله عنه حديث 12259»