مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْإِمَامِ يُسِيءُ الصَّلَاةَ . باب: ایسے امام کا بیان جو اچھے طریقے سے نماز نہ پڑھائے
حدیث نمبر: 2347
وَعَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْمِصْرِيِّ قَالَ : سَافَرْنَا مَعَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ فَحَضَرَتْنَا الصَّلَاةُ، فَأَرَدْنَا أَنْ يَتَقَدَّمَنَا قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَمَّ قَوْمًا فَإِنْ أَتَمَّ فَلَهُ التَّمَامُ وَلَهُمُ التَّمَامُ ، وَإِنْ لَمْ يَتِمَّ فَلَهُمُ التَّمَامُ وَعَلَيْهِ الْإِثْمُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِبَعْضِهِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوعلی مصری بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے نماز کا وقت ہو گیا ہم لوگوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ آگے بڑھ کر ( ہماری امامت کریں ) تو انہوں نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص لوگوں کی امامت کرتا ہے ، تو اسے مکمل ثواب ملے گا ، اور لوگوں کو بھی مکمل ثواب ملے گا ، اور اگر وہ ( امام ) مکمل ادا نہیں کرتا تو لوگوں کو مکمل ثواب ملے گا ( اور امام کو ) گناہ ہو گا“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے امام طبرانی کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔