مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُعْفَى عَنْهُ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں کس چیز کی معافی ہے ؟
حدیث نمبر: 2275
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ : نَحَرَ ابْنُ مَسْعُودٍ جَزُورًا فَتَلَطَّخَ بِدَمِهَا وَفَرْثِهَا وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابن سیرین بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک اونٹ قربان کیا وہ اس کے خون اور گوبر میں لت پت ہو گئے اسی دوران نماز کھڑی ہو گئی ، اور انہوں نے نماز ادا کر لی اور از سرے نو وضو نہیں کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔