حدیث نمبر: 2143
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولَانِ : سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آخِرِ خُطْبَتِهِ يَقُولُ : " إِنَّ مَنْ حَافَظَ عَلَى هَؤُلَاءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ الْمَكْتُوبَاتِ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ أَوَّلَ مَنْ يَجُوزُ عَلَى الصِّرَاطِ كَالْبَرْقِ اللَّامِعِ ، وَحَشَرَهُ اللَّهُ فِي أَوَّلِ زُمْرَةٍ مِنَ التَّابِعِينَ ، وَكَانَ لَهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ حَافِظٌ عَلَيْهِنَّ كَأَجْرِ أَلْفِ شَهِيدٍ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ . ¤
محمد محی الدین

ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ فرماتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے آخری خطبے میں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص یہ پانچ فرض نمازیں جماعت کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتا رہے گا وہ پل صراط پر سے پہلے گزرنے والے افراد میں شامل ہو گا ، جو بجلی کے چکنے کی طرح گزریں گے اور اللہ تعالیٰ اس کا حشر پیروی کرنے والوں کے پہلے گروہ میں کرے گا ، اور ان ( نمازوں ) کی حفاظت کرنے والے شخص کو دن اور رات میں ایک ہزار شہیدوں کی مانند اجر ملے گا جنہیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا گیا ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے ، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ، اس نے اس روایت کو عنعنہ کے طور پر نقل کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2143
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف، بوجہ تدلیسِ بقیہ بن ولید و عنعنہ۔