مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْجَمَاعَةِ . باب: باجماعت نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2144
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ غَدًا مُسْلِمًا فَلْيُحَافِظْ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ" .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ رِجْلَةَ مَوْلَاةِ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهَا .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہو کہ کل وہ مسلمان ہونے کے عالم میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو تو اسے پانچ نمازوں کو باقاعدگی سے ادا کرنا چاہیے جہاں ان کے لئے اذان دی جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں رجلہ کے حوالے سے نقل کی ہے ، جو عبدالکریم کی کنیز ہے ، اس کے حوالے سے یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے میں نے اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے ۔