مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ . باب: نماز کا انتظار کرنا
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ الصَّلَاةِ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، وَإِنْ جَلَسَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ صَلَّتْ عَلَيْهِ وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ" . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمْرِهِ . ¤سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب بندہ نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھا ہوتا ہے ، تو فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں ، اور فرشتوں کی اس کے لئے دعائے رحمت یہ ہوتی ہے اے اللہ ! تو اس کی مغفرت کر دے اور اگر آدمی نماز کے انتظار میں بیٹھا ہوا ہوتا ہے ، تو فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں ، اور ان کی اس شخص کے لئے دعا یہ ہوتی ہے : اے اللہ ! تو اس کی مغفرت کر دے اے اللہ ! تو اس پر رحم فرما “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ، اور وہ ” ثقہ “ ہے ، تاہم وہ عمر کے آخری حصے میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔