مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ؟ . باب: کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَنْ تَبِعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ ؟ قَالَ : " حُرٌّ وَعَبْدٌ . " قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا الْإِسْلَامُ ؟ قَالَ : " طِيبُ الْكَلَامِ ، وَإِطْعَامُ الطَّعَامِ " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَمَا الْإِيمَانُ ؟ قَالَ : " الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ " . قُلْتُ : فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ " . قُلْتُ : فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " خُلُقٌ حَسَنٌ " . قُلْتُ : أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " طُولُ الْقُنُوتِ " . قُلْتُ : فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " أَنْ تَهْجُرَ السُّوءَ " . قُلْتُ : فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ ، وَأُهُرِيقَ دَمُهُ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ : " مَنْ تَبِعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ ؟ " قَالَ : " حُرٌّ وَعَبْدٌ " . وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ : " أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ . ¤سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں نے دریافت کیا : اس معاملے ( یعنی دین ) کے بارے میں آپ کی پیروی کرنے والا کون ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک آزاد شخص اور ایک غلام ، میں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ اسلام سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پاکیزہ گفتگو کرنا اور کھانا کھلانا ، میں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! ایمان سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : صبر اور نرمی ( یا سخاوت ) میں نے دریافت کیا : کون سا اسلام افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں ، میں نے دریافت کیا : کون سا ایمان افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اچھے اخلاق ، میں نے دریافت کیا : کون سی نماز افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : طویل قیام والی ، میں نے دریافت کیا : کون سی ہجرت افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ کہ تم برائی سے لاتعلق ہو جاؤ ، میں نے دریافت کیا : کون سا جہاد افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس میں آدمی کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں اور اُس ( یعنی آدمی ) کا خون بہا دیا جائے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس ( روایت ) کا یہ حصہ مذکور ہے : ” اس معاملے ( یعنی دین ) کے بارے میں آپ کی پیروی کرنے والا کون ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک آزاد شخص اور ایک غلام “ ۔
امام ابن ماجہ نے اس روایت کا یہ حصہ نقل کیا ہے : ” کون سا جہاد افضل ہے ؟ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ۔