مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ؟ . باب: کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ : أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ " . قِيلَ : فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ " . قِيلَ : فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " طُولُ الْقُنُوتِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي فَضْلِ الْجِهَادِ وَفَضْلِ الْحَجِّ . ¤سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا : کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں ، عرض کی گئی : کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس میں آدمی کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں ، اور آدمی کا خون بہا دیا جائے ، عرض کی گئی کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : طویل قیام والی “ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے چل کر ، جہاد کی فضیلت اور حج کی فضیلت سے متعلق ابواب میں آئیں گی ۔