مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ؟ . باب: کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
حدیث نمبر: 208
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تمہارے دین ( یعنی اعمال ) میں سب سے بہتر وہ ہے ، جو سب سے زیادہ آسان ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : اسماعیل بن یزید اسے نقل کرنے میں منفرد ہے ۔