حدیث نمبر: 207
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَشْرَفُ الْإِيمَانِ أَنْ يَأْمَنَكَ النَّاسُ ، وَأَشْرَفُ الْإِسْلَامِ أَنْ يَسْلَمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ ، وَأَشْرَفُ الْهِجْرَةِ أَنْ تَهْجُرَ السَّيِّئَاتِ ، وَأَشْرَفُ الْجِهَادِ أَنْ تُقْتَلَ وَتُعْقَرَ فَرَسُكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ مُنَبِّهٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سب سے زیادہ شرف والا ایمان یہ ہے : کہ لوگ تم سے محفوظ رہیں ، اور سب سے زیادہ شرف والا اسلام یہ ہے : کہ لوگ تمہاری زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہیں ، اور سب سے زیادہ شرف والی ہجرت یہ ہے : کہ تم برائیوں سے لاتعلق ہو جاؤ ، اور سب سے زیادہ شرف والا جہاد یہ ہے : کہ تمہیں قتل کر دیا جائے اور تمہارے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں : منبہ نامی رادی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 207
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الإمام الطبراني فى معجمه الصغير 12/113»